میامی،یکم اپریل؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگوس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔فائنل میں ان کا مقابلہ سپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال سے ہوگا۔فیڈرر نے کرگوس کو 7۔6 (11؍9)، 6۔7 (9؍11)، 7۔6 (7؍5) سے شکست دی۔ کھیل مداحوں کو دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملی، امید کی جا رہی ہے کہ فائنل میں دیرینہ حریفوں نڈال اور فیڈرر کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔سیمی فائنل میں فیڈرر اور کرگوس کے درمیان اتنا سنگین مقابلہ تھا کہ فیڈرر کے تیسری ٹائی بریکر جیتتے ہی کرگوس نے غصے اور مایوسی میں تین بار اپنا ریکیٹ زمین پر پٹکا۔
وہیں دوسرے سیمی فائنل میں نڈال نے آسانی سے اٹلی کے فافیو کے فوگننی کو شکست دی۔ نڈال نے پہلا سیٹ تو صرف 25 منٹ میں ہی اپنے نام کر لیا تھا۔فابیوکے لیے خم میں کوئی پریشانی تھی لیکن انہوں نے دوسرے سیٹ میں نڈال کو ٹکر دی، اگرچہ نڈال نے یہ مقابلہ جیت کر ہی دم لیا۔نڈال نے اس میچ میں 6۔1، 7۔5 سے براہ راست سیٹوں میں جیت درج کی۔ نڈال میامی اوپن کے فائنل میں پانچویں بار پہنچے ہیں، لیکن آج تک وہ ایک بار بھی یہ خطاب اپنے نام نہیں کر سکے ہیں۔ فائنل میں فیڈرر کو سخت ٹکر دینے کے لئے موجود رہیں گے۔اس سے پہلے نڈال اور فیڈرر اسی سال آسٹریلین اوپن کے فائنل میں بھڑے تھے جہاں فیڈرر نے نڈال کو سخت مقابلے میں شکست دی تھی۔ اس کے بعد بھی فیڈرر نے انڈین ویلز کے چوتھے دور میں نڈال کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی تھی اور بعد میں خطاب بھی اپنے نام کیا تھا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کافی پرانے دشمنی ہے۔